تحریک لبیک پاکستان کی 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال‘سکیورٹی کے انتظامات سخت
جڑواں شہروں میں تنظیم کے سرکردہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا‘کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی.سی پی او روالپنڈی
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 اکتوبر 2025
14:00
(جاری ہے)
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب تمام ہوٹل خالی کروا لیے ہیں. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ شب مختلف ہوٹلوں کو آج صبح سات بجے تک خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا اسی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو 12 اکتوبر تک ہوٹلوں کو بند کرنے کی بھی ہدایت کی ہے . ادھر سی پی اوراولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی کو بھی کسی سڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک اہم اجلاس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی احتجاج کی آڑ میں پرتشدد سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
دنیا میں بڑھتے سائبر حملوں سے آن لائن ٹیکنالوجی کی کمزوریاں آشکار
-
ہنٹا وائرس کا انسانوں سے پھیلاؤ خارج از امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
-
جانیے بیماریوں کے خلاف برسر پیکار پرعزم پاکستانی خواتین ویکسینیٹر بارے
-
مالی خانہ جنگی میں بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش
-
ڈیجیٹل نظام میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری، یو این
-
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود خوف کے طویل سائے برقرار
-
مہاجرت کے محفوظ راستے تارکین وطن اور معیشتوں کے لیے سودمند
-
ایران جنگ: گلف میں بڑھتی کشیدگی پر یو این کو گہری تشویش
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
عمران خان نے پہلی بار مڈل کلاس فرد کو وزیراعلیٰ بنایا، وعدہ کرتا ہوں عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.