
اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے . صدر ٹرمپ
معاہدہ مصر میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا ‘ جنگ ختم کی جائے گی اسرائیلی افواج غزہ سے چلی جائیں گی، امدادی سامان کو علاقے میں داخل ہونے دیا جائے گا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا.حماس کا بیان
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 اکتوبر 2025
14:02

(جاری ہے)
اسرائیلی حکومت اس منصوبے کی منظوری کے لیے آج ایک اہم اجلاس بلائے گی جس میں اس پر ووٹنگ ہوگی اگر اسے باضابطہ منظوری مل گئی تو فوری طور پر جنگ بندی نافذ ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائے گی ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ پہلے پانچ دنوں میں روزانہ 400 امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا وائٹ ہاﺅس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے پیچھے ہٹ جانے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت لگ سکتا ہے اس کے بعد حماس کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگا تاکہ وہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کو رہا کرے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس کے عہدیدار نے بتایا کہ توقع ہے کہ پیر تک یرغمالیوں کی رہائی شروع ہو جائے گی تاہم اس بات کا انحصار حماس پر ہے کہ وہ یہ کام پیر سے قبل بھی شروع کر سکتا ہے فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے ایک معاہدے تک پہنچ گئی ہے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ ایک مجوزہ منصوبے پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا معاہدے کے مطابق جنگ ختم کی جائے گی اسرائیلی افواج غزہ سے چلی جائیں گی، امدادی سامان کو علاقے میں داخل ہونے دیا جائے گا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا بیان میں حماس نے ٹرمپ، معاہدے کے ضامن ممالک اور مختلف عرب، اسلامی اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنائیں. حماس نے زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کو طے شدہ امور سے انکار یا تاخیرکی اجازت نہیں دی جانی چاہیے حماس نے قطر، مصر اور ترکیہ کی بطور ثالث کی کوششوں کو سراہا اور ٹرمپ کی ان کوششوں کی بھی تعریف کی جو جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے ”غزہ معاہدے“ کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں ٹرمپ نے ایک بیان میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام قیدیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا اور اسرائیل اپنی افواج کو ایک طے شدہ لائن تک واپس بلا لے گا یہ ایک مضبوط، پائے دار اور دیرپا امن کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں امریکی صدر نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاﺅکیا جائے گا انہوں نے لکھا کہ یہ دن عرب اور اسلامی دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک اور امریکا کے لیے ایک عظیم دن ہے ہم قطر، مصر اور ترکی کے ان ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال واقعے کے لیے ہمارے ساتھ کام کیا .
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور حماس امن منصوبے کے ’پہلے مرحلے‘ پر متفق، ٹرمپ
-
عزہ امن معاہدہ:امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے صدرٹرمپ کو پریس کانفرنس کے دوران آگاہ کیا
-
پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق دو تجاویز زیر غور
-
اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول
-
کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ملاقات
-
حکومتی وفد کی صدرآصف زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا
-
ہائی کورٹ کا ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم
-
اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے . صدر ٹرمپ
-
تحریک لبیک پاکستان کی 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال‘سکیورٹی کے انتظامات سخت
-
عزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں جنگ بندی‘یرغمالیوں کی رہائی ‘اسرائیلی فوجوں کی واپسی شامل ہے.رپورٹ
-
آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے. جسٹس عائشہ ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.