Live Updates

سیکرٹری سپورٹس وامورنوجوانان خیبر پختونخوا سعادت حسن اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر کا عمران خان سٹیڈیم کا دورہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں قاید اعظم ٹرافی کے سلسلے میں پشاور اور سیالکوٹ کے درمیان چار روزہ میچ کے آخری دن سیکرٹری سپورٹس وامورنوجوانان خیبر پختونخوا سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے عمران خان اسٹیڈیم میں پشاور اور سیالکوٹ کے درمیان میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے اور محمد رضوان محمد حارث کی بیٹنگ کی تعریف کی اس موقع پر انکے ہمراہ گراونڈ ڈایریکٹر جعفر شاہ اور پشاور ریجن کے صدر گلزادہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس دوران انہوں نے دونوں امپایرز عمران اللہ اسلم اور قیصر خان سے بھی ملاقات کی۔

دونوں امپایرز نے پشاور کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ سیکرٹری سپورٹس وامورنوجوانان خیبر پختونخوا سعادت حسن اور ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ رومز، پچ، پویلین، میڈیا باکس اور اسٹیڈیم کے نشستوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میچ انتظامیہ، گراؤنڈ اسٹاف اور متعلقہ حکام سے ملاقات کر کے سیکیورٹی، صفائی، تماشائیوں کی سہولیات، لائٹنگ سسٹم اور دیگر انتظامی معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس وامورنوجوانان خیبر پختونخوا سعادت حسن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ عمران خان اسٹیڈیم جیسے تاریخی میدانوں میں بین الصوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدرنے کہا کہ قائدِاعظم ٹرافی جیسے ایونٹس پاکستان میں کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین تربیتی ماحول یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں، دونوں افسران نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں تاکہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی قومی سطح پر مزید مضبوط ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات