امن کونسل کی تحریک لبیک کے غزہ مارچ کو روکنے کی مذمت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مولانا عبد الماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، مولانا محمد عکاشہ، مولانا محمد عاشق، مولانا شبیر احمد عثمانی، قاری محمد شاکر، مولانا محمد رفیق عباسی، مولانا محمد اوسامہ عاشق و دیگر رہنماں نے تحریک لبیک پاکستان کے اہل غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں نکالے جانے والے مارچ کو روکنے اور اس پر پولیس کی فائرنگ شیلنگ اور کارکنوں و رہنماں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ فلسطنین کی عوام سے اظہار یک جہتی ایمان کا جز ہے اور ارض فلسطین پر ناجائز قابض اسرائیل اور اس کی پشت پر کھڑے امریکہ سمیت اس کے تمام حمایتوں کو مٹی چٹانا دنیا کے امن کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسلمان میں اللہ کے سوا کسی کا ڈر اور خوف نہیں ہوتا ہے مسلمان شہادت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہے اور جہاد کے لئے ہر دم تیار رہتا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ فلسطین میں صہیونی اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عالم اسلام بلخصوص حکومت پاکستان پر لائحہ عمل ترتیب دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے بیان میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو سازش و عالمی امن کے لیے خطرناک قرار دیا اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے ذاتی مفادات سے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔