Live Updates

وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لئے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر

شہباز شریف نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے، ڈاکٹر زہیر محمد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فلسطینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں،شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے۔فلسطینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط اور واضح پیغام دنیا کو دیا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات