یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے، اسرائیلی وزیرخزانہ

غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے حماس سے جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا،سموٹریچ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:45

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے فوراً بعد اسرائیل کی ریاست حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے حقیقی تخفیف اسلحہ کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گی تاکہ یہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔

بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے حماس سے جنگ بندی کیحق میں ووٹ نہیں دوں گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے مجوزہ غزہ امن معاہدیکے پہلے مرحلے پر اتفاق کرلیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔