Live Updates

قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کانکتہ ہائے اعتراض پراظہارخیال،عوامی مسائل اجاگرکئے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے نکتہ ہائے اعتراض پرعوامی مسائل اجاگرکئے۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اقبال آفریدی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ سی سی اوپشاور20دنوں سے ان کے کال اٹینڈنہیں کررہے،جس سے ان کااستحقاق مجروح ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ پکڑی جانے والی منشیات مال خانوں میں تبدیل ہوجاتی ہے،میری درخواست ہے کہ ایک کمیٹی جاکرمال خانوں کا معائنہ کرے کہ مال خانوں میں رکھی منشیات اصلی ہے یا وہاں اس کی جگہ کچرا رکھا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سی سی پی اوپشاورکواستحقاق کمیٹی میں بلایاجائے اوران سے پوچھاجائے کہ ایک منتخب رکن اسمبلی کافون وہ کیوں اٹینڈنہیں کررہے۔اقلیتی رکن سنجے پروانی نے بتایاکہ سارے دنیاکی طرح 20اکتوبرکوہندووں کاتہوارہولی منایا جارہاہے، میری درخواست ہے کہ ہندوملازمین کوقبل ازوقت تنخواہیں دی جائیں اوراس روزمندروں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کویقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وسیم احمدنے کہاکہ جینکو زکے 2800سرپلس ملازمین کے سکیل ڈاون کردئیے گئے ہیں جس سے ملازمین پریشانی کاشکارہے۔انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے ایک نوجوان شیراز کوساتویں سکیل سے ایک سکیل میں پی پی ایم سی میں تعینات کردیاگیا،اور اسے نواب شاہ ٹرانسفرکیاگیا،اسی ذہنی دباومیں آکراس نوجوان نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کوان کے اضلاع اوربنیادی سکیل میں تعیناتی کی جائے۔

حامدحسین نے کہا کہ جن علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہورہاہے ان علاقوں میں بے دخل ہونے والے شہریوں کابھی خیال رکھا جائے، متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بندش سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے، اس صورتحال کاازالہ کیا جائے۔ میاں خان نے کہاکہ بلوچستان میں بی ایل اے اوردیگردہشت گردگروپوں کی کارروائیوں سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے، ہمیں ایک ایسا فیلڈمارشل ملا ہے جودشمنوں کومنہ توڑجواب دے رہے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں جودہشتگردی ہورہی ہے اس کے خلاف بھی بھرپورکارروائیاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردتنظیموں کی دہشت گردانہ کارروئیوں اوران کے خلاف سکیوورٹی فورسز کی بھرپورجوابی کاروائیوں کوبھی اجاگرکرنا چاہئے۔ اسلم گھمن نے کہاکہ ان کے حلقہ میں سیلاب سے 20اموات ہوئی ہیں مگرلواحقین کوابھی تک معاوضہ نہیں ملاہے۔انہوں نے کہاکہ دریاوں میں ریت مافیا کی کارروائیاں بندنہیں ہوئی ہیں اس سے دریاوں کارخ مڑتا ہے اورلوگوں کانقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے حلقہ میں یونیورسٹی بن رہی تھی جس پرکام روک دیا گیاہے یہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے اور کھاریاں سمبڑیال موٹروے کیلئے فنڈز جاری کئے جائے۔پھولین بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں سرحدی مارکیٹوں کی بندش سے 25لاکھ لوگوں کوبے روزگارکردیاگیاہے۔شاہدہ رحمانی نے کہاکہ سعودی عرب میں غیرقانونی طورپرلوگو ں کوبھیجنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات