رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سےصوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صوبے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔میر عاصم کرد گیلو نے پارلیمان میں بلوچستان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔