کراچی سے گاڑی چھیننے والے پولیس مقابلے میں ہلاک 4 ڈاکوں کی شناخت سے متعلق بڑا انکشاف

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکوں کی شناخت کرلی گئی، ہلاک ہونے والے جرائم پیشہ افراد کئی مقدمات میں ملوث نکلے۔تفصیلات کے مطابق جامشور میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو متعدد مقدمات میں ملوث تھے، گینگ گاڑی چھیننے، گھروں میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

چاروں ڈاکو جن کی شناخت عبدالرسول، علی حیدر، محمد نعمان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔عبدالرحمان سندھ، پنجاب میں سنگین نوعیت کے 14 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، عبدالرحمان کیخلاف گلستان جوہر، بہادرآباد و دیگر تھانوں میں مقدمات درج تھے۔دیگر ہلاک ملزمان کیخلاف سکھر، شکارپور، حیدرآباد میں مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزمان بین الصوبائی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔