پاک افغان بارڈر ، ترکمانزئی ٹاپ پوسٹ مکمل تباہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں ترکمانزئی ٹاپ پوسٹ مکمل تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رات گئے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پرجوش انداز میں افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں،افغان فورسز کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرلی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تازہ ترین ویڈیو میں افغانستان کی ترکمانزئی ٹاپ کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،مؤثر فائر سے ترکمانزئی ٹاپ مکمل تباہ ہوگئی۔