لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:25

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاک فوج کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے۔انہوں نی25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔