
بھارتی حکومت کشمیریوں کو دبانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کوایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے
انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کاکہناہے کہ کشمیری کئی طرح کی ڈیجیٹل نگرانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
اتوار 12 اکتوبر 2025 13:20
(جاری ہے)
انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کاکہناہے کہ کشمیری کئی طرح کی ڈیجیٹل نگرانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے بتایاکہ ہمارے فون ناکوں، کام کی جگہوں اور یہاں تک کہ سڑکوں پر تلاشی کے دوران بھی چیک کیے جاتے ہیں۔
حکام کو ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی حاصل ہے یہاں تک کہ بھارتی قبضے پر تنقید کرنے والی ایک پوسٹ بھی گرفتاری کا باعث بن سکتی ہے۔بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز کی طرف سے موبائل فون ضبط کرنا ایک معمول بن چکا ہے،ہمارے ذاتی پیغامات کو اسکین کیا جاتا ہے اور لوگوں سے ان کی آن لائن سرگرمی پر پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ کئی نوجوانوں، طلبا ء اور صحافیوں کو محض سیاسی رائے یا کشمیر پر بھارتی قبضے پر سوال اٹھانے والے مواد کو شیئر کرنے پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت نظربندکیا گیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی ایجنسیوں کو سوشل میڈیا صارفین کو ٹریک کرنے، گرفتارکرنے اور قانونی کارروائی کرنے کے وسیع اختیارات دیے ہیں۔ فیس بک، ایکس اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر دبا ئوڈالا جارہا ہے کہ وہ بھارتی حکام کو ڈیٹا فراہم کریں تاکہ وہ اختلاف رائے کا اظہار کرنے والے کشمیریوں کو نشانہ بنا سکیں۔ ایکسیس نائو اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیموں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی طرف سے لوگوں کی سخت نگرانی اظہاررائے کی آزادی اورازداری جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آزادی اظہارکے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی ڈیجیٹل پابندیوں کو امتیازی اور تعزیری قرار دیا ہے۔کشمیریوں، انسانی حقوق کے گروپوںاور تارکین وطن کی تنظیموں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل آمریت کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ نگرانی کے اپنے جارحانہ طریقوں کو ختم کرے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ڈیجیٹل آزادیوں کو بحال کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہے
-
20 سال گزرنے کے باوجود بھی سانحہ زلزلہ 2005 کے زخم مندمل نہ ہو سکے
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.