سرینگر جموں ہائی وے پر مٹی کے تودے گر نے سے کئی عمارتیں تباہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ادھم پور کے علاقے نرسوسمرولی کے مقام پر سرینگر جموں ہائی وے پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہوٹل سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مٹی کے تودے ہفتے کی رات دیر گئے گرے جس سے علاقے کے لوگوں اور مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ادھم پور کی ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ریلیف اور بچا ئو کی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔