جوبلی لائف انشورنس اور تکافل کی طرف سے بہترین کارکردگی پر 96کوالیفائی مرد و خواتین کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:50

کوالالمپور/کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جوبلی لائف انشورنس اور تکافل کی طرف سے پاکستان بھر سے 96 بہترین کارکردگی کے کوالیفائی مینیجر،زونل ہیڈ،جی ایم،مینیجر،ٹیم مینیجر اور ڈی ایس ایف کے لئے انٹرنیشنل ایم آر سی سرٹیفکیٹ تقریب رائل چولان ہوٹل میں ہوئی جس میں جوبلی لائف گروپ ہیڈ منور خلیل،زونل ہیڈ عاطف دلدار،ثاقب مرزا نے پورے پاکستان سے 96 کوالیفائی مرد و خواتین کو سرٹیفکیٹ دئیے تقریب میں پاکستان اور ملائیشیا کے بہترین بینڈ نے پرفارمنس سے محظوظ کیا جبکہ پانچ روزہ سرٹیفکیٹ و تفریحی پروگرام میں دنیا بہترین ہوٹل First World جینٹنگ میں کیبل کار اور چئیر لفٹ میں سیر کروائی اس موقع پر ملائیشیا کے دارالحکومت اور تاریخی مقامات پر لے جایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ہیڈ منور خلیل نے شرکا کو مبارکباد دی جنھوں نے پورے پاکستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر سے کوالیفائی کیا انھوں نے مستقبل میں جوبلی لائف انشورنس اور تکافل کے مختلف پروگرام پر بات کی جس کے تحت جوبلی لائف کو پاکستان کی بہترین کمپنی کے معیار کو قائم رکھنا ہے اس موقع پر انھوں نے اگلے تین ماہ کی بہترین پرفامنس پر کوالیفائی کرنے والے شرکا کے لئے بین الاقوامی تین بہترین مقامات میں ایک کوالیفائی شرکا کی پسند کے مطابق تقریب کا وعدہ کیا انھوں نے کہا اپنے ساتھ کام کرنے اور اپنے کسٹمرز کا خیال رکھنے انکی بچت اور منافع کے لئے بہترین خدمات انجام کی کوشش جاری رکھیں گے اس موقع پر زونل ہیڈ عاطف دلدار اور ثاقب مرزا نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی کمپنی کی طرف سے بہترین خدمات جاری رکھنے کا اعادہ کیا اس موقع پر گلگت و بلتستان،کشمیر،پنجاب،کے پی کے،بلوچستان،راولپنڈی اسلام آباد اور سندھ کے علاقوں سے کوالیفائی کرنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی اس موقع پر جہاں پورے پاکستان کے شرکا کو انعامات سے نوازا گیا وہاں کشمیر سے تعلق رکھنے والے شرکا،مینجر مصور حسین راجہ،راشد صدیق،حمزہ ادریس،کھوئی رٹہ سے مینیجر ابرار حسین،اظہر حسین ملک،طارق زاہد سلطانی،فوزیہ لطیف،راولپنڈی سے کامران انور،ابرار مسیح،نگہت اور دیگر کوالیفائی افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکا کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا اوردیگر خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔