کراچی،پاکستان بازار پولیس سے مقابلہ میں نور حسین عرف نونو مارا گیا،وزیر داخلہ سندھ کا ڈی آئی جی ویسٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاکستان بازار پولیس سے مقابلہ میں نور حسین عرف نونو مارا گیا،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ سندھ نے اپنے پیغام میں کہاکہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے۔گھنائونے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بناینوالے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرکے آپ اور آپکی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔واضح رہے کہ کہ ہلاک یونیوالا ڈاکو نے اورنگی ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کیا تھا