Live Updates

پاکستان کیخلاف افغان جارحیت محسن کش عمل ہے،عوام پاکستان پارٹی

پاک فورسز کو دندان شکن جواب پر خراجِ تحسین، قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔صوبائی کنوینیربلوچستان سید امان شاہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے اور سرحدی فورسز کی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رہنماں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی ناپاک حرکتوں کا بھرپور اور دندان شکن جواب دے کر ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

عوام پاکستان پارٹی پاک فورسز کو ان کی جرات و بہادری اور قومی دفاع کے جذبے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پشتون روایات میں اپنے محسن پر حملے کی کوئی مثال نہیں ملتی، لیکن بدقسمتی سے افغان حکومت بھارت کے اشاروں پر چل کر پاکستان دشمن پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق، طالبان وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فورا بعد افغان فورسز کی جانب سے جارحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی جنونی حکومت کی سازشیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنماں نے افغان قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی اثر و رسوخ سے آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مضبوط کرے اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ایک پیج پر ہیں، اور وطنِ عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مثر جواب دیا جائے گا۔ عوام پاکستان پارٹی ہمیشہ قومی سلامتی، خودمختاری اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات