Live Updates

سید نیر حسین بخاری کا افواج پاکستان اور شاہینوں کو سلام

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے طالبان فورسز اور خوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے منہ توڑ جواب پر افواج پاکستان اور شاہینوں کو سلام پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور شاہینوں نے بزدل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا قوم دفاع وطن کیلئے پر عزم افواج پاکستان کی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت کو بھارتی گٹھ جوڑ پر ذہن نشین رہنا چائیے،افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھائے ہوئے ہیں، احسان فراموشی کی حد ہے، عشروں سے پاکستان کی مہمان نوازی کا دھیان نہیں رکھا گیا۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات