Live Updates

فرید خان ابڑو کی جانب سے تعلیمی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم

کورنگی بھٹائی کالونی میں قائم کیئے جانے والا فری فنی ادارہ ایجوکیشن ورلڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پی پی پی رہنما نجمی عالم نے کردیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی فرید خان ابڑو اور محمد سلیم نے ایجوکیشن ورلڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو مستحق اور نادار طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گا۔انسٹیٹیوٹ کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نجم عالم نے ایک خصوصی تقریب میں کیا۔

اس موقع پر نجم عالم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ‘‘فرید میرا چھوٹا بھائی ہے، اور وہ کینیڈا میں بیٹھ کر بھی پاکستان کی فکر کرتا ہے۔’’انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ نادار طلبہ کے لیے امید کا نیا دروازہ ثابت ہوگا۔فرید خان ابڑو نے تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے کارکنوں اور ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ‘‘ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کریں اور انہیں ایسا پلیٹ فارم دیں جو انہیں کامیابی کی راہ پر لے جائے۔

(جاری ہے)

’’تقریب کے شریک بانی محمد سلیم نے بھی کہا کہ یہ ادارہ ہر اس بچے کے لیے کھلا ہے جو بہتر مستقبل کا خواب دیکھتا ہے۔ انہوں نے کمیونٹی اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔یہ اقدام سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نادار طبقے کو بااختیار بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب میں میر نادر علی ابڑو سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات