
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ
بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی،بلاول بھٹو نازک موقع پر ہمیں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سلیم مانڈی والا ، افضل ندیم چن ، ہمایوں خان ، نفیسہ شاہ
اتوار 12 اکتوبر 2025 19:30
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی اور خطے کے استحکام کے لیے ایک خطرہ ہے، ایسے اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہیں اور ہمسایہ تعلقات کے روح کو کمزور کرتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ تحمل اور عزم کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ہر انچ وطن کے دفاع کے لیے ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کے ساتھ پہرا دیتی رہیں گی۔ اس نازک موقع پر ہمیں سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ گورنر نے کہا پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ/ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکطافغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن اور اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مکالمے اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی افواج نے تحمل، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، کمزوری نہیں۔سینیٹر مانڈوی والا نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگرد عناصر کے استعمال سے محفوظ بنائیں، کیونکہ ایسے گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے استحکام اور ترقی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، اور دونوں ممالک کو باہمی تعاون اور سنجیدہ مکالمے کے ذریعے خطے میں دیرپا امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی افواجِ پاکستان کے جوانوں کے جذبہ حب الوطنی، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فورسز کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے، افغان حکام علاقائی امن کے وسیع تر مفاد میں تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ یہ مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے،جو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ذمہ دارانہ رویے کی عکاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کرنا افغان حکام کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک پٴْرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم طالبان قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے عملی اور نتیجہ خیز بات چیت اور تعاون میں شامل ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل اور واضح پالیسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عبوری افغان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی بھی صورت میں استعمال نہ ہو۔ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت خطے کو غیر مستحکم کرنے اور امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کو سراہتے ہیں جنہوں نے حملے کو تیزی سے پسپا کیا، افغان طالبان امن و امان کے کھلے دشمن ہیں۔ہمایوں خان نے کہاکہ ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کی دلیری پاکستان اور عوام کی حفاظت کے لیے ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے پیچھے متحد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان بات چیت اور تعاون کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنے ملک اور اس کے عوام کو دہشت گردی کے خطرات سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔رکن قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے افغان طالبان کی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد پر دہشتگردانہ حملے کر کے امن کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، اس طرح کے بزدلانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتی ہوں، طالبان نے ہمیشہ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کھلی سازش کی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پاک افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا، پاک فوج نے ہمیشہ ان دہشت گردوں کے خلاف قدم بڑھایا ہے، افغان طالبان نہیں چاہتے کہ اس خطے میں امن برقرار رہے، پاک افواج کی بہادری ملک و قوم کی حفاظت کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، پاکستان کی عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، پاکستان کی سر زمیں کی خاطر دی گئی قربانیاں کبھی رائگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن و امان کی بات کی ہے لیکن اگر ملک پر کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
-
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.