Live Updates

ضلع مہمند میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

اتوار 12 اکتوبر 2025 21:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ضلع مہمند کے مرکزی بازار میاں منڈی میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے افغانستان اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور قومی پرچم تھامے ملک کی سالمیت کے حق میں نعرۂ تکبیر بلند کیا۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شکیل احمد، قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔یلی کے اختتام پر شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع اور قومی وحدت کے لیے قبائل ہر محاذ پر سینہ سپر رہیں گے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات