سرینگر میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھر وں پر بھارتی پولیس کے چھاپے

پیر 13 اکتوبر 2025 23:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے باغات میں شہید حریت رہنما محمداشرف صحرائی، بٹہ مالومیںسینئرحریت رہنما مشتاق احمد بٹ ،حمزہ کالونی میں بھارتی جیل میں بند نظربندحریت رہنما معراج الدین کلوال اور گلشن نگر میں ضمیر احمد شیخ کے گھروں پرچھاپےمارے۔

بھارتی پولیس نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور بنک کے کاغذات، کتابیں اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔ بھارتی فورسز کی ان ظالمانہ کارروائیوں کا مقصد حق خودارادیت اور بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنا ہے۔