Live Updates

سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے چوتھے اور خیبرپختونخوا کے 30ویں وزیراعلی منتخب ہوئے

پیر 13 اکتوبر 2025 21:45

سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے چوتھے اور خیبرپختونخوا کے 30ویں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے چوتھے اور خیبرپختونخوا کے 30ویں وزیراعلی منتخب ہوئے ۔پیر کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سہیل خان آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 73 ووٹ درکار تھے، جبکہ سہیل آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہاں میدان میں تھے تاہم اپوزیشن اراکین نے عین وقت انتخابی عمل سے بائیکاٹ کیا سہیل آفریدی خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے چوتھے وزیراعلیٰ ہیں، ان سے قبل پرویز خٹک، محمود خان اور علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات