پاکستان سے تجارتی تعلقات نہ رکھنے والے ممالک میں بھارت،اسرائیل، شمالی کوریا، بھوٹان اور وینزویلا شامل

پیر 13 اکتوبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) حکومت نے پارلیمان کو بتایا کہ پاکستان کے 11ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان ممالک میںبھارت، اسرائیل، شمالی کوریا، بھوٹان، وینزویلا ،کانگو، سماو، مائکرونیشیا کی وفاقی ریاستیں، انڈورا، اور لیچٹیسٹائن شامل ہیں۔ پاکستان کا سینٹرل افریقن ریپبلک کے ساتھ بھی کوئی تجارتی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر ضم کرنے کا فیصلہ واپس لینے تک بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کی جا سکتی۔