وزیر اعظم کاسیکیورٹی فورسز کی12جوانوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کو خراج عقیدت

شہبازشریف کی شہدا کی بلندی درجات کی بلندی درجات کی دعا ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 13 اکتوبر 2025 22:05

شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 12جوانوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کی بلندی درجات کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ ان شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوںنے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے ،پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔