
غزہ میں جنگ بندی کیلئے تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
پیر 13 اکتوبر 2025 23:10
(جاری ہے)
امریکی صدر نے کہا کہ آج پوری دنیا کیلئے ایک تاریخی دن ہے، یہ معاہدہ بہت بڑی کامیابی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کامیاب دن انہوں نے پہلے نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم ہوگا ۔
امریکی صدر کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد شرکاء نے تالیاں بجا کر معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے معاہدے پر دستخط کے تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدہ بہت بڑی کامیابی ہے ، اس سے خطے میں امن قائم ہوگا۔ موجودہ حالات میں امن معاہدہ ناگزیر ہے ، معاہدے کیلئے دوست ممالک کے تعاون کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصر دوست ممالک کیساتھ ملکر نتائج کے حصول کیلئے کام کرتا رہے گا، یہ معاہدہ فلسطین کے عوام کیلئے امید کی کرن اور پائیدار امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخی معاہدے کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اس سے غزہ میں امن اور ترقی ہوگی۔ دوست ممالک کے معاہدے میں کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام چاہتے ہیں، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، امریکی صدر نے کہا اب غزہ میں تعمیر نو ہوگی جس کے لیے دوست ممالک تعاون کریں گے۔ انہوں نے معاہدے کیلئے مصر اور امیر قطر کے کردار کو بلخصوص سراہا جبکہ ترکیہ کے صدر ایردوآن اور شاہ اردن کی بھی تعریف کی، امریکی صدر نے اپنے برابر کھڑے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے لیے توصیفی کلمات ادا کیے اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی یہاں موجود ہیں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو گفتگو کی دعوت دی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتھک کوششوں سے امن کے قیام کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے جنوبی ایشیا میں بھی جنگ رکوانے کیلئے بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ رکوانے اور امن کیلئے شاندار کردار پر نوبل انعام کیلئے نامزد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امن کے حصولِ کیلئے آج تاریخی دن ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوا کر اور مشرق وسطی میں بھی جنگ بندی کراکے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ،جنگ جاری رہتی تو اسکا انجام جانے کیا ہوتا۔ تاریخ امریکی صدر کی جنگ بندی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ امریکی صدر نے وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت اچھے ہمسا یہ بن کر رہیں۔ انہوں نے عرب لیگ، فلسطین ۔ آذر بائیجان انڈونیشیا سمیت دوست ممالک کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا امن معاہدہ عالمی رہنماؤں کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ وہ متحرک عالمی رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ نا ہوتا تو مشرق وسطیٰ میں تیسری عالمی جنگ ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی انتظامیہ کے دور میں امن کو نقصان پہنچا ، انہوں نے مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
-
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا سے اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،چین
-
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
-
بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر جامع بریفنگ
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت اور معینہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.