
وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہد ہ میں انتہائی اہم کردار پر شاندار خراج تحسین
جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:10
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہد ہ میں انتہائی اہم کردار پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو داد دی۔وفاقی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مصر کے شہرشرم الشیخ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت دی ، پاکستان نے غزہ امن معاہد ہ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و تکریم سے نوازا۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 ستمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز، 2013 کے شیڈول ای میں ترامیم کی توثیق کی گئی ،ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر میں خواتین کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائسنس گرانٹ فیس اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترامیم کی توثیق بھی کر دی گئی۔ ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33 فیصد نما ئندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں جموں وکشمیر (ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی) آرڈیننس 1961 میں ترامیم ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1986، گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 اور پورٹ قاسم ایکٹ 1973 کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے مطابقت میں لانے کے حوالے سے ترامیم کی بھی توثیق کر دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 8 اکتوبر 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ڈیجیٹل نیشن فنڈ) رولز ، 2025 کی توثیق کی گئی۔ ادارہء شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل میں بھی ترامیم کی توثیق کی گئی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 10 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ۔ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز رولز 1969 میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔ علاوہ ازیں سول ان مینڈ (Civil unmanned) ایئر کرافٹ رولز 2025 کی توثیق کر دی گئی۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ امینڈمینٹ رولز 2021 میں ترامیم کی توثیق کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.