
افغان وزیرِ خارجہ تاریخ اور حقائق سے نابلد ہیں،سمعیہ ساجد
افغان وزیرِ خارجہ کا نئی دہلی میں بیٹھ کر بھارت کے جھوٹے بیانیے کی تائید کرنا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے
جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغان وزیرِ خارجہ کا نئی دہلی میں بیٹھ کر بھارت کے جھوٹے بیانیے کی تائید کرنا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
یہ بیان دراصل ان کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو گزشتہ پچھتر برسوں سے اپنی آزادی اور الحاقِ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔سمعیہ ساجد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے جو اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی موجود ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور دنیا کے سامنے جھوٹا بیانیہ پیش کر کے حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر عالمی برادری اب اس جھوٹ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان وزیرِ خارجہ تاریخ اور حقائق سے نابلد ہیں۔ اگر وہ جنوبی ایشیا کی حقیقی تاریخ جانتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ کشمیر کے عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ ہمارے والدین مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان آئے کیونکہ وہ نظریہ پاکستان اور الحاقِ پاکستان کے عقیدے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین نے اپنی سرزمین، گھر اور مال و متاع چھوڑا مگر نظریے سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہم نے پاکستان سے محبت وراثت میں پائی ہے، اور ہمارا خاندان آج بھی مقبوضہ کشمیر میں غلامی کی زندگی گزار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری مہاجرین کا بڑے بھائیوں کی طرح خیال رکھا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ہمارے دکھ سکھ میں ساتھ دیا، اور ہم اس بھائی چارے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کے باوجود کشمیری عوام مسلم کانفرنس کے نظریے پر قائم ہیں اور پاکستان سے اپنی غیر متزلزل وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر کے بچے، خواتین اور نوجوان آج بھی سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اپنی قربانیوں کی داستان لکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی، لیکن کشمیری عوام نے ان اقدامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصاً اسلامی ممالک، او آئی سی اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کریں۔محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ اگر افغانستان واقعی خطے میں امن چاہتا ہے تو اسے بھارت کے جھوٹے بیانیے کا حصہ بننے کے بجائے کشمیر کے تاریخی حقائق کے اصولی مؤقف کا احترام کرنا چاہیے۔ بھارت کی خوشنودی کے لیے کشمیریوں کے حقِ آزادی کو نظر انداز کرنا اسلامی اخوت اور انصاف کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے نصب العین آزادی اور الحاقِ پاکستان سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا کاروان اپنے بانیانِ تحریک کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک وادی کشمیر آزاد نہیں ہو جاتی۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
زلزلے کو ہوئے 20 سال بیت گئے مگر آزاد کشمیر کے 1919 منصوبہ جات گزشتہ 20 سالوں سے سراپا توجہ ہے
-
20 سال گزرنے کے باوجود بھی سانحہ زلزلہ 2005 کے زخم مندمل نہ ہو سکے
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.