بھارت روسی تیل نہیںخریدے گا، ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی دہرادیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپنا پرانا دعوی دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے ہی روس سے تیل کی خریداری کم کر چکا ہے اور مستقبل میں وہ روسی تیل خریدنا مکمل طور پر بند کردے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِن سے وعدہ کیا ہے کہ نئی دہلی روسی خام تیل کی درآمد روک دے گا، کیوں کہ مودی سمجھتے ہیں کہ اِن کے اس اقدام سے ماسکو کو جنگ کے لیے مالی امداد فراہم کرنے میں دشواری پیش آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، انہوں نے پہلے ہی روسی تیل خریدنے میں کمی کی ہے۔