Live Updates

افغان جارحیت پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے،پروفیسر سید مظہرسعید کاظمی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیرپروفیسر سید مظہرسعید کاظمی،مرکزی رہنما ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالدسلطان قادری نے کہاکہ پاک افغان سرحدوں پرحالیہ دنوں میں ہونے والی کشیدگی نے دواسلامی پڑوسی ملک کے تعلقات کوایک نازک مراحل پرلاکھڑاکیاہے وہی دوسری جانب خطے میں بالخصوص مسلم ممالک میں تشویش کی لہر پیداکردی ہے سعودی عرب ،قطر ،ایران ،ترکیہ،چین سمیت دیگر ممالک کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک خطے میں قیام امن کے لیے باہمی افہام تفہیم سے معاملات کو حل کرے ۔

رہنماوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے متعددبارافغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پر چھپے دہشت گردجو بھارت کے آلہ کاربن کر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں اُن کے خلاف کارروائی کی جائے اوریہ اندازہ لگایا جائے کتنے عرصہ سے پاکستان میں افغانستان کے ذریعے سے دہشت گردی کی جارہی ہے ان دہشت گردوں نے توآرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں پر بھی رحم نہیں کھایاافغان جارحیت پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کوچیلنج کرنے کے مترادف ہے جس کا منہ توڑجواب دینا قومی فریضہ اوردفاعی ذمہ داری ہے جو ہماری افواج پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے پاک افغان حکومت سے اپیل کی کہ وہ مل بیٹھ کر تمام ترصورت حال کاجائزہ لینے کے بعد کوئی موثر حل نکالاجائے جو خطے بالخصوص دنوں ممالک کی عوام کے لئے بہتر ثابت ہو۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات