Live Updates

خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کے معاملے کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اٹھایا ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 19 اکتوبر 2025 16:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں جاری آٹا بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاملہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اٹھایا ہے ، مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سوات کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا سپلائی کی بندش افغانستان کو آٹے کی اسمگلنگ کے باعث پیدا ہوئی ہے جس نے صوبے میں قلت کو جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت عوامی نمائندہ وہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور انہوں نے ماضی میں بھی عوام کے حقوق کی بات کی، آج بھی کر رہے اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری گوداموں میں موجود گندم کو فوری طور پر ریلیز کرے تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات