اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے بین الصوبائی اقامتی منصوبہ 2026 کا اعلان
صنفی توازن اور اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان سے 4، 4 اہل قلم شریک ہوں گے
اتوار 23 نومبر 2025 15:45
(جاری ہے)
صنفی توازن اور اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان سے 4، 4 اہل قلم شریک ہوں گے۔اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے 2، 2 شرکا شریک ہوسکیں گے، درخواستیں 15 دسمبر 2025 تک اکادمی ادبیات میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اپریل 2025 میں اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ممتاز اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ 2023 کے لیے معروف شاعر افتخار عارف کو منتخب کیا گیا تھا۔اس کا اعلان صدر نشین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا تھا۔کمالِ فن ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے، جس کی رقم 10 لاکھ روپے ہے۔2023کے کمال فن ایوارڈ کا فیصلہ پاکستان کے معتبر اور مستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا تھا، جس میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید، اصغر ندیم سید، پروین ملک، مدد علی سندھی، انورسن رائے ، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، نیلوفر اقبال، حسام حر، حفیظ خان، ڈاکٹر محمد سفیراعوان، ڈاکٹر واحد بخش بٴْزدار، عبدالقیوم بیدار، ڈاکٹر ناصر عباس نیر، اور ڈاکٹر بصیرہ عنبرین شامل تھے۔اجلاس کی صدارت مدد علی سندھی نے کی تھی۔’کمال فن ایوارڈ ‘ ہر سال کسی بھی ایک پاکستانی اہل قلم کوان کی زندگی بھر کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے جس کا اجراء اکادمی ادبیات پاکستان نے 1997ء میں کیا تھا۔اب تک اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے احمد ندیم قاسمی ، انتظار حسین ،مشتاق احمد یوسفی، احمد فراز ،شوکت صدیقی، منیر نیازی ، ادا جعفری، سوبھو گیان چندانی ، ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ، جمیل الدین عالی، محمد اجمل خان خٹک، عبداللہ جان جمالدینی، محمدلطف اللہ خان ، بانو قدسیہ ، محمد ابراہیم جوئیو ، عبداللہ حسین، افضل احسن رندھاوا ، فہمیدہ ریاض، کشور ناہید، امر جلیل، ڈاکٹر جمیل جالبی، منیراحمد بادینی، اسد محمد خاں ، ظفر اقبال اور جناب حسن منظر کو ’کمال فن ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.