سپریم کورٹ، اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے. وکیل صفائی‘ اگر شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے. عدالت کے ریمارکس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 دسمبر 2025 15:59

سپریم کورٹ، اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ملزم کی ضمانت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 دسمبر ۔2025 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم سے صرف کتاب برآمد ہوئی ہے یا اس کی تقسیم کا بھی کوئی ثبوت موجود ہے.

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ہے اور اس کے موبائل فون میں بھی نفرت انگیز مواد پایا گیا، تاہم عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے وکیلِ صفائی نے بتایا کہ ملزم ساہیوال میں محنت مزدوری کرتا ہے اور فروری 2025 میں سی ٹی ڈی لاہور نے اسے گرفتار کیا، جبکہ برآمدگی کے حوالے سے بھی تضادات ہیں عدالت نے کہا کہ آف دی ریکارڈ باتوں پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی، کیس میں صرف چار گواہان ہیں اور زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے، لہذا ٹرائل میں ثبوت پیش کیے جائیں، فی الحال ضمانت منظور کی جاتی ہے.