میئر کراچی مرتضی وہاب کو کراچی دشمن،مہاجردشمن کہنے میں حق بجانب ہیں،مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ
جمعہ 9 جنوری 2026 18:11
(جاری ہے)
جسکے بعد چاندنی چوک گلشن کے چھوٹے سے مکان میں رہنے والی فوزیہ وہاب 1993-94میں فہیم ذمان سے پلاٹس اور فیور مانگتی تھیں جسکے گواہ شاہد مسعود، فہیم ذمان خان ہیں۔
جو موجود ہیں۔ منیزہ شاکر، پرانے ورکرز سعید چاولہ اسکی تصدیق کرسکتے ہیں۔ ان فیورز سے وہ ایک سیاسی شخصیت اور چاندنی چوک کے بلڈر جنکی رفاہ عام میں سوسائٹی بھی ہیں۔ وہ سپورٹ کرتے رہے۔ مرتضی وہاب کو لندن بھیجا بیرسٹر بنوایا۔ جسکے لئے انکی والدہ نے پاپڑ بیلے۔ والد ایماندار اور ڈیلی نیوز کے ایڈیٹر تھے۔ والدہ نے چاندنی چوک سے بلاول ہاس تک جتنے مرحلے طے کئے اور اثاثے بنائے مرتضی وہاب آج بھی اپنی ماں کے نام کا کھا رہے ہیں وہ مہاجر پرست جیالی تھیں۔ میں نے انکے ساتھ بہت وقت گزارا وہ ڈائنامک لیڈی، فنکار تھیں اور فنکاروں میں معروف تھیں۔ اداکار شکیل بیمار تھے تو انہوں نے کے ایم سی سے فنڈز جمع کرکے انکاعلاج کرایا۔ یہ 1995کی بات ہے وہ شعبہ اطلاعات کی چیئرپرسن۔ نجمی عالم ہیلتھ کے چیئرمینب، شاہد مسعود میڈیکل کے چیئرمین، منیزہ شاکر تعلیم کی چیئرمین تھیں۔ سعید چاولہ سماجی بہبود کے چیئرمین تھے۔ مالی حالت فوزیہ وہاب کی بہتر نہیں تھیں۔ مرتضی وہاب نے ماں کا نام روشن کرنے کے بجائے مال بنانے کا کھیل کھیل کر انکی روح کو بھی بے چین کردیا ہے۔ لندن کی جائیداد، دوست کے پاس قیمتی گاڑیاں رکھوانے اور شاپنگ مال اور سسٹمم کے تحت مال کی وصولی، بلڈرز اور دیگر دوستوں سے قیمتی زمین ہڑپنے میں بھی انکی کوئی مثال نہیں۔ بیڈ گورننس کا یہ عالم ہے کہ رشوت ستانی اور نیب زدہ افسران انکی پہچان بن چکے ہیں کلک اور کے ایم سی کو اربوں کا چونالگانے والے افضل زیدی کے زریعے بلین وصولی کرنے اور عوام کو ٹیکسوں کا بوجھ سروس صفر کا اعزاز بھی اس مہاجر میئر نے دیا ہے۔ مہاجروں کے میر جعفرسیف عباس، رضا عباس رضوی، فیصل رضوی اور افتخار قائم خانی، ڈاکٹر انعام، طاہر درانی، منہاج الحق، آل احمد نقوی، مسرت علی خان، سہیل، عمران راجپوت، بدترین کرپشن میں میئر کی ٹیم بن کر کراچی کو لوٹنے میں مددگار ہیں۔ بلاول بھٹو جان لیں جو قوم کا نہیں ہوسکا وہ آپکا کیا ہوگا رشوت کی وصولی ایم کیو ایم افسران اور افضل زیدی ایجنٹ مافیا سے کرکے پیپلز پارٹی کو چونا لگایا جا رہا ہے۔ نجی محفلوں مین ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھ کر جئے مہاجر اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر جئے بھٹو کے نعرے ایم کیو ایم کو برا کہ کر امین الحق سے معرزرت اورانہیں تعاون کی یقین دہانی، ھسن نامی کرپت بلڈر کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضے اور والدہ کے نام کی گلشن ضیا میں مسجد۔ طلحہ نامی فراڈی کے ساتھ ملکر زمینیں بٹورنے ایم کیو ایم لندن کے ساتھ پینگیں، بلاول بھٹو کو چونا،40ایکڑ زمین سلاٹر ہاس نانا کا کراچی کوتحفہ فروخت، بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم اورنگی فروخت کرنا۔ یوسی آفس بیچنا۔ الہ دین کی چار ایکڑ زمین اربوں میں بیچنا، مواچھ گوٹھ کی چار ایکڑ زمین، پٹرول پمپس، چھ ہزار کلفٹن، گزری کی زمین، ہاکس بے ہٹس۔ شاہ فیصل پارک،گلشن ضیا کی نو ہزار ایکڑ زمین فیصل رضوی سے علیحدگی پسندوں کو دلوانا اور اسی مقام سے ملک دشمنوں کی گرفتاری، کیس دبوانا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہی ڈی پی سیز تبادلوں، تعیناتیوں کے ریٹس، سیف عباس، عباس رضا زیدی، معظم قریشی، فیاض چاچڑ، کس کے بیٹرزہیں جو سر سے پاں تک نوٹوں میں ڈبوئے ہوئے ہیں۔کراچیمیں ترقی کی رقم میئر اور ادفضل زیدی اور کرمنل افسران کی جیب میں چلی گئی۔ ستارہ مارکیٹ میں مہاجر دکاندارو ں کو رشوت دے کر ملکیت دی جارہی ہے جبکہ یہ انہی کی دکانیں ہیں۔ سمیرا حسن سات سال سے کرپشن کر رہی ہیں۔ گلزار ابڑو نے جعلی بلنگ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔تنخواہوں اور اضافی تنخواہوں کی رقم سود پر رکھ کر اربوں کا کھیل بھی اسی کا حصہ تھی۔ PACمیں سیاسی شخصیت بن کر ریلیف لینا اور افضل زیدی کو ای سی ایل سے نکلوانا مئیر کی کرپشن کی کھلی مثال ہیں افضل زیدی کا اربوں کا اسلام آباد میں فارم ہاس نیب کب تحقیقات کرے گی عباس رضا زیدیکو فرار کیوں کرایا گیا معظم قریشی گھر کیوں نہیں سو رہا فیصل رضوی اور کرمنل ٹیم اور ڈائریکٹر سہیل دفتر سے کیوں چھپ چھپ کر کام کر رہے ہیں مہاجر میئر نے الطاف حسین کی پیروی کی کراچی برباد کردیا۔ بلاول بھٹو ہمیں تنقید کا محور نہ سمجھیں تحقیقات کرائیں چیلنج ہے کہ خود میئر کو فارغ کردیں گے۔ حساس ادارے بھی قومی ذمہ داری ادا کریں۔ فوری کرپٹ افسران کو گرفتار کریں۔ برطرف عمران صدیقی سے رابطہ کریں۔ کام آسان اور میئر شکنجے میں آجائیں گے۔ فیصل رضوی، سیف عباس، عقیل بیگ، جمیل فاروقی کا سروس ریکارڈ طلب کریں۔انکو گھوسٹ ملازم ہونے پرتنخواہوں کی ادائیگی کتنا کمیشن لے کر کی گئی تمام ملوث افراد کو گرفتارکریں نیب کو فوری Accessدیں۔ FIAمسعودعالم، جمیل فاروقی، فیصل رضوی، طاہر درانی عقیل بیگ کی دہری شہریت کیسوں کے باوجود تمام واجبات کی ادائیگی کا نوٹس نہیں کاروائی کریں۔ میئر اور لے پالک افضل زیدی کی حقیقت سامنے آجائے گی۔ مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ بلاول بھٹوکو موقع دینا چاہتی ہے کہ احتساب کریں مرتضی وہاب کی جنم کنڈلی نکالیں اور اسکی اصل سوچ اور کرپشن کا بے رحم احتساب کریں۔ ورنہ کراچی میں اب ملیر سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے۔کراچی دشمن میئر نے آپکی اورپارٹی کی کمر پر چھرا گھونپ دیاہے ایک سال، سو سال بچا ہے خود میدان میں آئیں مرادعلی شاہ کی سرپرستی بند کرائیں۔ کراچی کے فنڈز اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ کراچی کی ترقی انہیں دوبارہ مقبول کرسکتی ہے ہمیں کراچی کی ترقی چاہئے کوئی بھی کرے۔ مہاجر آپکے عملی کردار کے منتظرہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٌساحل اور وسائل کے استحصال کے علاوہ بلوچستان کے ساتھ کیا انصاف کیا گیا ہے، سردار اخترمینگل
-
eاوگرا قیمتوں کے برعکس، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت
-
میر رضا قتل کیس، مقتول کی بہن کا مشکوک گاڑیوں سے پیچھا اور سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ
-
ٹک ٹاکر عائشہ شمسو کے قتل کا معمہ حل ،باپ،بھائی، کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا
-
جن مقامات پر رسولِ اکرم ﷺکے قدمِ مبارک لگے ان سے محبت بھی ایمان کا حصہ ہے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
-
پنجاب بھر میں 1329 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1540 زخمی
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل کی ملاقات
-
کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی تر غیب اور اجازت نہیں دیتا ‘مریم نواز
-
مریم نواز سے ملتان ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر بات چیت
-
افغان میڈیکل یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا،فیصل کنڈی
-
ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہوسکتیں، محمد حنیف عباسی
-
صوبوں کی تشکیل کے لیے آئینی طریقہ کار کے علاوہ کوئی راستہ قبول نہیں، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.