وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان کا کامیاب دورہ اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ان کے ترقی یافتہ بلوچستان کے عزم کی عملی عکاسی ہے،جمال شاہ کاکڑ
جمعہ 9 جنوری 2026 23:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ این۔ 25 جیسی اہم قومی شاہراہ نہ صرف بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑتی ہے بلکہ یہ معاشی سرگرمیوں، تجارت اور عوامی سہولیات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
آواران۔جھلجا روڈ جیسے منصوبے دور دراز علاقوں کے عوام کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دانش اسکولوں کا قیام وزیراعظم شہباز شریف کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد غریب اور پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ ان اسکولوں کے ذریعے قلعہ سیف اللہ سے لے کر تربت اور آواران تک، وسائل سے محروم طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع میسر آئیں گے، جو مستقبل میں صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بلوچستان کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر، سرٹیفکیٹس اور امدادی چیکس کی تقسیم اس بات کا ثبوت ہے کہ وفاق مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کی ترقی کے لیے عزم غیر متزلزل ہے اور وہ صوبے کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، مشاورت اور باہمی اعتماد کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے، پائیدار ترقی اور ایک روشن مستقبل کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.