وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے خوش آئند ہے ،صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ
جمعہ 9 جنوری 2026 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول جیسے منصوبے غریب اور مستحق گھرانوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور یہ ادارے آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تعمیر شدہ گھروں کے سرٹیفکیٹس کی تقسیم وزیراعظم کی جانب سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور انہیں باعزت زندگی کی طرف واپس لانے کی عملی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت مشکل وقت میں بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی۔میر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے عوام کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائے گی۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.