Live Updates

سر حد چیمبر، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پو لیس ، ٹر یفک کاتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر ا تفا ق

صدر جنید الطاف نے 'کاروبار مخالف' اقدامات، ہراساں کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے پر تشویش کا اظہار ڈپٹی کمشنر پشاور، سی ٹی او اور ایس ایس پی ا ٓپر یشن کا دورہ سر حد چیمبر ، مسا ئل سے ا ٓگا ہ کیا گیا

پیر 16 فروری 2026 20:35

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2026ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس او رٹریفک کے در میا ن تاجروں کے مسائل کوفور ی حل کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق ہو اہے ۔یہ اتفا ق ر ائے گذشتہ رو ز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے درمیان چیمبر ہاؤس میں مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ ا نڈسٹر ی کے صدر جنید الطاف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ا علیٰ حکا م کو تاجر برادری کی جا نب سے ضلعی انتظامیہ کے ، کاروبار دشمن پالیسیوں و سخت اقدا مات، بھاری جرمانے، ہراساں کرنے اور سیکورٹی، ٹریفک کی مسا ئل ، ، صفائی، ایس این جی پی ایل کی جانب اور دیگر محکموں کی جا نب سے سٹر کو ں ، گلیو ں کی کھد ا ئی کے بعد دو بار نہ بنا نے کے حوا لے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جلاس میں سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش، سابق صدور فواد اسحاق، فضل مقیم خان، ذوالفقار علی خان، ریاض ارشد اور انجینئر مقصود انور پرویز، سابق SVPs عبدالجلیل جان اور عمران خان مہمند، سا بق سینئر نا ئب صدر اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ر کن ضیا ء الحق سر حد ی، ا یگز یکٹو کمیٹی کے ا ر اکین مجیب الرحمان، آفتاب اقبال، سلطان محمد، سیف اللہ خان، عدنان ناصر، گل زمان اور عباس فواد عظیم اور تاجر انصا ف کے صدر شاہد خان، وو یمن چیمبر پشاور کے صدر قر ا ة العین، سینئر نائب صدر زارا امتیاز، نائب صدر زرین اختر اور حبیب اللہ، احسان اللہ، صدر گل، فیض رسول، فضل واحد، حمود الرحمان، سید اعجاز علی شاہ، راشد اقبال صدیقی، نعیم قاسمی، سکندر اقبال، عبدالما جد خان، غضنفر ساول، احسان اللہ مہمند، عقیل کیانی،انجمن تا جر ا ن ضلع پشاور کے نما ئند ے، شہر بھر کے مختلف با زار و ایسوسی ایشنز کے صدور وجنر ل سیکر ٹر یزو عہدید ا ر ان، نما ئندے، سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور صنعتکاروںاور تاجروں نے شرکت کی۔

سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے حکومت کے متعلقہ ادار وں سے چیمبر، ٹریڈرز یونین اور بازار ایسوسی ایشنز کو ا عتما د میں لیکر پا لیسیو ں کے نفا ذ اور اقدا ما ت ا ٴْٹھا نے پر زور دیا ہے تا کہ تاجر برادری اور متعلقہ حکام کے درمیان کسی بھی قسم کی خلیج پیدا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ با ہمی مشاور ت سے نا صرف پالیسیوں اور احکامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنائے گی بلکہ تجارتی برادری کاعز ت نفس بھی بر قر ار رہیگی۔

صدر جنید الطاف نے غیر قانونی جرمانے عائد کرنے، ہراساں کرنے اور دو کا ند ا روں اور تاجر و ں و صنعت کاروں کو نوٹس جاری کیے بغیر سیل کرنے کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے شہر میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول پمپس ’ڈبہ اسٹیشنز‘ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صدر جنید الطاف نے پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں مخصوص پولیس اسٹیشن کے قیام اور منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سر اہا ہے ۔

تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تصادم ور تاجر برادری کو مالی نقصان سے بچا نے کیلئے، تجا وزات کے خلاف آپر یشن سے قبل تاجر یونینز اور بازار ایسوسی ایشنز کی مشاورت بے حد ضر و ری ہے ۔۔صدر جنید الطاف نے چیمبر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور محکمہ ٹریفک پولیس کے درمیان فوری طور پر شکایت کے ازالے کا نظام قائم کرنے اور تاجر برادری کو درپیش تمام مسائل کا اجتماعی طور پر حل نکالنے کی تجویز دی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان نے تاجر برادری کے مختلف سوالات اور شکایات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یقین دلایا کہ آج کے اجلاس میں جو مسائل پیش کیے گئے ان کو تیزی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پالیسیوں اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تاجر برادری کے ساتھ دوستانہ اور شائستہ انداز میں پیش آئیں۔

انہوں نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری قیمتوں کی فہرست پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تاجر برادری سے تعاون کا مطا لبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 11 سے زائد مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں رمضان میں شکایات ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ ڈی سی نے تجویز پیش کی کہ ضلعی انتظامیہ ان محکمہ جا ت کے خلاف کار وا ئی عمل میں لا ئیگی اور دفعہ 144 نافذ کرے گی جو سڑکوں، بازاروں اور مرکزی راستوں پر بغیر (NOC) کے کھدائی کرتے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کے نئے چوائس نمبر پلیٹ کے اقدام کا بھی مضبو ط حما یت کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورثناء اللہ خان نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپ اسٹیشنز ''ڈبہ اسٹیشنز'' کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی توسیع اور ناردرن بائی پاس منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پشاور کی بحالی کے منصوبے کیلئے ایک سو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ انھو ں نے مزید بتایا آج اجلاس میں جن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر پشاور کے بحالی پروگرام کی تکمیل کے بعد حل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے بھی خطاب کیا اور صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ اور سیکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

سینئر افسران نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خاتمے، سیکورٹی کو بہتر بنانے اور شہریوں اور تاجر برادری کی حقیقی شکایات کے ازالے کیلئے فعال اقدامات کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بھیڑ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات