Live Updates

سردارعبدالرحیم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

پیر 2 مارچ 2026 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2026ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان قومی وحدت اور معاشرتی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہولی رنگوں، خوشحالی، امن اور آشتی کا تہوار ہے اور سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کا صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ کے حکمران سستی شہرت کے حصول کے لیے مندروں میں جا کر ہندو مذہبی رسومات میں شرکت تو کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر ہندو برادری کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹی پریا کماری کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اب تک ڈاکوں کے چنگل سے بازیاب نہیں کراسکی، جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بدامنی، بھتہ خوری اور لاقانونیت کے باعث ہندو برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے اور نقل مکانی پر مجبور ہو رہی ہے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ سندھ میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے مثر کردار ادا کیا ہے، مگر موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ہو یا کشمور، سندھ بھر میں لاقانونیت کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ *اقلیتی برادری نے حالیہ افسوسناک واقعات، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور کراچی میں مظاہرین کی شہادت شامل ہیں، کے پیش نظر ہولی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے، جو ایک قابلِ تحسین اور ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک مثبت مثال ہی*۔سردار عبدالرحیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں امن و امان کی بحالی، اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کرے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات