ملک میں آئیڈیل آزادی صحافت کے لئے ہمیں معاشرے میں موجود تمام خرابیوں کو دور کرنا ہوگا،سعید غنی
عدلیہ کی آزادی تو افتخار چوہدری کے بعد اس طرح کی ہوگئی ہے کہ وہ آئیں سے بھی آزاد ہوچکی ہے،وزیرمحنت سندھ کا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والے صوبائی کنونشن برائے میڈیا قوانین، ریگولیشن و اخلاقیات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب
جمعرات 2 اپریل 2026 22:55
(جاری ہے)
کنوینشن سے سینیٹر میاں رضا ربانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی، توصیف خان، مظہر عباس، حبیب الدین جنیدی، فلم اسٹار مصطفی قریشی، سردار لیاقت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، پی ٹی آئی کے شبیر احمد، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان مراد، ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ ماجد خان، یونس بندھانی، احمد چنائی و دیگر صحافی تنظیموں کے رہنماں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آج کے اس کنوینشن میں جہاں صحافتی تنظیموں کے قائدین، رہنما اور عہدیداران موجود ہیں ان کی موجودگی میں میں شاید میڈیا کی تاریخ اور اس کی آزادی پر ان سے بہتر بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ حقیقی جمہوریت اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتی جب تک عدلیہ، میڈیا اور پورا معاشرے آزاد نہ ہوجائے۔ سعید غنی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونین، طلبہ ہونین، سول سوسائٹی سمیت تمام ادارے جب تک آزاد نہیں ہو جاتے اس ملک میں آئیڈیل جمہوریت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک پر بھی قدغن ہوگی تو دراصل یہ آئیڈیل جمہوریت پر قدغن کے مترادف ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا میڈیا اپنی زمہ داری کو بھی پورا کررہا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خود اپنا ایک کردار درست طریقے سے ادا نہیں کرتے یا کرنے نہیں دیا جاتا تو پھر کس طرح ہم درست سمت جاسکتے ہیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی تو افتخار چوہدری کے بعد ایسی آزاد ہوئی ہے کہ وہ آئیں سے بھی آزاد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر قدغنوں میں کچھ نہ کچھ کردار ہمارا بھی ضروری ہے اور آئیڈیل آزادی صحافت کے لئے ہمیں مجموعی طور پر معاشرے میں موجود خرابیوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں کہ اس وقت سیاسی جماعتوں میں بھی ہم وہ کام نہیں کرسکتے جو ہمیں کرنا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ ریاست پاکستان اور حکومتوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ میڈیا کے مسائل کو حل کریں اور صحافت اور صحافیوں کو زندگی رکھنے کے لئے جو سپورٹ وہ ٹی وی چینلز، اخبارات اور سوشل میڈیا مالکان کو دے رہے ہیں اس کے اثرات میڈیا ورکرز تک پہنچیں اس کو بھی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا ورکرز اور میڈیا ہائوسز سے بھی کہوں گا کہ وہ بنیادی طور پر ان لوگوں کی آواز بنیں جن کی آواز نہیں سنی جاتی یا کہی نہیں پہنچ سکتی۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کنوینشن کے میزبان و کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان و دیگر مقررین نے کہا کہ میڈیا جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد ان مشکل صورتحال اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہی اور اس کے سدباب کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔ مقررین نے پیکا قانون کو ایک کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا مقصد صحافت کو ختم کرنا ہے اور یہ آزادی صحافت کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال میڈیا ہاسز اور میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے یہ میڈیا کو تباہی کرنے کے مترادف ہے۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک میں 30 سے 34 قوانین ایسے ہیں جو میڈیا کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیکا قانون 1822 کے پرمٹ قانون کی بدترین شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیا کی تاریخ میں ریگولیشن نہیں بلکہ پابندیاں زائد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ اس وقت میڈیا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہونا ضروری ہے کیونکہ اس وقت میڈیا پر مکمل پابندی ہے۔ اس وقت پابندیوں کے زیر سایہ میڈیا فروغ پارہا ہے جس میں صحافیوں کا جینا کتنا مشکل ہے کہ خبر کی تلاش کرنے والا صحافی خود خبر بن جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت صحافی تنظیموں کو لڑوایا جارہا ہے تاکہ صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد نہ ہوسکیں۔مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پرویز الٰہی
-
لاہور، لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کی بذریعہ ٹیلی فون ایم پی پی کے سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری کی عیادت
-
امریکا،ایران کشیدگی: امتِ مسلمہ فوری اتحاد کا مظاہرہ کرے ، مولانا بشیر فاروقی
-
وزیر ریلوے کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وزیر ریلوے کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پردکھ کا اظہار
-
ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار
-
پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑروپے کا نان سیلری بجٹ جاری
-
گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ دمہکے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد
-
رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اقوامِ متحدہ یوتھ ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر ہونے والے افسوسناک حملے اور ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.