Live Updates

آج کا دن پاکستانی تاریخ میں روشن باب کی حیثیت سے جانا جائے گا ۔

پاکستان اس وقت سفارتکاری کے اعلیٰ ترین دور سے گزر رہا ہے، خواجہ رمیض حسن طاقت کا محور، مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے، ایران-امریکہ جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ اقوامِ عالم کے لیے آسانیوں کا موجب ہے۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اپریل 2026 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2026ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ آج کا دن یومِ فخر کے طور پر منایا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی بدولت خطہ ایک بہت بڑی تباہی سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران-امریکہ جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ اقوامِ عالم کے لیے آسانیوں کا موجب ہے۔آج کا دن پاکستانی تاریخ میں روشن باب کی حیثیت سے جانا جائے گا ۔پاکستان اس وقت سفارتکاری کے اعلیٰ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ورلڈ آرڈر کے تحت طاقت کا محور، مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات