Live Updates

سفارتی کامیابی اور امریکا ایران جنگ بندی کا سہرا وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی پرائم منسٹر کو جاتا ہے،سیدہ نوشین افتخار

بدھ 8 اپریل 2026 22:35

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2026ء) رکن قومی اسمبلی ڈسکہ (این اے 73 )سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ سفارتی کامیابی اور امریکا، ایران جنگ بندی کا سہرا وزیراعظم محمد شہباز شریف ، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور پوری کابینہ کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا، یہ کامیابی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر معاہدہ پر اللہ تعالیٰ کے بعد ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کو آج سرخروکیا۔انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک اور وہ ممالک جو کہ اس جنگ کی وجہ سے متاثر ہو رہے تھے آج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی طرف اور اپنے کارکنوں کی طرف سے وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات