پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 52ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی

منگل 14 اپریل 2026 14:13

پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 52ویں برسی19اپریل کو منائی ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 52ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907 کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948 میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

سال1958 کے مارشل لا میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969 تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974 کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔