Live Updates

پاکستان کی کوششوں سے مشرقِ وسطی میں جنگ بندی ممکن ہوئی،نیول چیف

پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں، اصغر خان اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، خطاب

منگل 14 اپریل 2026 21:40

لپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطی میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں، اصغر خان اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کی خدمت کی ایک تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان ایئر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ کا ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا، قوم کی حمایت سے افواجِ پاکستان دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطی میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات