Live Updates

افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے،فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کا اعتراف

جمعہ 17 اپریل 2026 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2026ء) فتنہ الخوارج کے گرفتار سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے۔اپنے اعترافی بیان میں خارجی عامر سہیل نے کہا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا، پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

خارجی عامر سہیل نے کہا کہ افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے، ہماری افغانستان اور غیر ملکی ایجنسیاں بشمول را مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ میری تشکیل میں 20 سے زائد دہشت گردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے، بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔خارجی عامر سہیل نے کہا کہ پشاور علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں یہ پیسے کے لیے دہشت گردی کرتے ہیں۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات