آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری
ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت ساڑھے 12فیصد اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد کمی ہوگئی، جبکہ بٹ کوائن ایک ہزار ڈالر مہنگا ہوگیا ہے
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 اپریل 2026
21:50
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹویٹ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ مکمل آمد ورفت کیلئے تیار ہے۔ امریکی صدر نے لکھا ایران کا شکریہ! لیکن صدر ٹرمپ نے اس کے بعد ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ایک اور ٹویٹ لکھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور جہاز رانی کیلئے تیار ہے، لیکن تہران کیخلاف بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی، یہ ناکہ بندی تب تک رہے گی جب تک ایران سے معاملات 100 فیصد نہیں ہو جاتے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل بہت تیزی سے آگے بڑھے گا، مذاکرات کے زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ یاد رہے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں اعلان کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمدورفت جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران مکمل طور پر کھلی رہے گی۔ یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ مربوط سمندری روٹ کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔ یعنی جنگ بندی کے دوران تجارتی بحری جہاز طے شدہ راستے پر محفوظ انداز میں آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کرلی۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کی بعدخام مال کیساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے عسیر میں حوثی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایشیائی باشندہ زخمی
-
ڈیزل برآمدات بند کرنے کی صدرٹرمپ دھمکی ؛ یورپی یونین نے مسترد کردی
-
فرانس میں طلبہ احتجاج شدت اختیار کر گیا، 400 سے زائد اسکول بند
-
عجمان ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہونیوالے بھارتی شہری کو 6 لاکھ 55 ہزار درہم معاوضہ مل گیا
-
عرب لیگ کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کے داخلے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مذمت
-
حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر حملہ
-
چین کو آزادانہ اور خودمختار امن پسند خارجہ پالیسی پر کاربند رہنا چاہیے،صدرشی جن پنگ
-
جنگ سے ایران کو زیر نہیں کیا جاسکتا، پیزشکیان
-
یمن میں حوثی حملوں کے دوران بڑا سفارتی رابطہ، سعودی ولی عہد اور اماراتی نائب صدرکی ملاقات
-
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
-
سعودی وزیرخارجہ کی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، تعاون کو بڑھانے بارے تبادلہ خیال
-
ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.