کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے‘ ارشد ندیم
ایشین گیمز سمیت ڈائمنڈ لیگز میں شرکت کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں
ہفتہ 18 اپریل 2026 17:02
(جاری ہے)
اس لیے اب قطر ڈائمنڈ لیگ ایک مہینہ لیٹ ہونے سے ٹریننگ کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ جولائی میں کامن ویلتھ گیمز، پھر ڈائمنڈ لیگز، ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چمپئن شپ اور اس کے بعد ایشین گیمز ہیں جن کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔ ہمیشہ کی طرح سب سے دعاں کی درخواست ہے تاکہ فٹ رہ کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کروں۔اپنے اہداف کے بارے میں ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ہدف کامن ویلتھ گیمز، ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ شپ اور ایشین گیمز ہیں، ڈائمنڈ لیگز ساتھ ساتھ چل رہی ہے ان میں بھی حصہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اسی مٹی سے پیار ہے لیکن زیادہ گرمی کی وجہ سے ایک دو مہینے کے لیے ساتھ افریقہ میں ٹریننگ کرنے کی کوشش کروں گا۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ یہ سال ہمارے لیے کافی چیلنجنگ ہے، تین بڑے ایونٹ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ ہیں، اس کے علاوہ ڈائمنڈ لیگز میں بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہم مقابلوں سے پہلے والے فیز میں ہیں، ہماری ٹریننگ ابھی جاری ہے۔ ٹیکنیک اور اسٹرینتھ اچھی ہے اور گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر طریقے سے تھرو کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انجریز نے کافی تنگ کیا جس کی وجہ سے مقابلوں سے دور رہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
-
پاکستان کے روشن مستقبل میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور باعثِ فخر ہے، رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.