کسی فریق کو پاکستان پر کوئی بد اعتماد نہیں ،امید ہے ایک دو روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے‘ایاز صادق
جمعہ 24 اپریل 2026 21:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین، امریکہ، سعودی عرب اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں،47 سال بعد امریکہ اور ایران کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت نے پہلگام واقعے کا ڈرامہ رچایا جو ناکام ہوا، بعد ازاں بھارت نے حملہ کیا لیکن پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخصیات کا کردار نا قابل فراموش ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ اگر افتتاح اور تعمیراتی سرگرمیاں موخر کی گئیں تو منصوبے جون سے پہلے مکمل نہیں ہو سکیں گے۔ این اے 120 کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز کے حصول کے لیے بھرپور محنت کی جبکہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی خصوصی توجہ سے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک تمام ترقیاتی کام مکمل کر لیے جائیں گے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں ایسی جماعت کی حکومت رہی جس نے صوبے کو نقصان پہنچایا تاہم اب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ہر ضلع اور تحصیل میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام مریم نواز کی پہچان بن چکا ہے ،بارڈر ایریاز میں پہلی بار سیوریج سسٹم بہتر بنایا گیا اور کارپٹ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد خصوصی افراد کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں بیٹیوں کی شادیاں بھی کروائی جا چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.