آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

پیر 27 اپریل 2026 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2026ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل منگل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔پیر کوترجمان آئیسکوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

28 اپریل کو اسلام آباد سرکل میں صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک، کُرّی، رہارا، سی ایم پاک زونگ فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،پریال، مورات، کوہالہ، فاطمہ جناح، این پی ایفI، این پی ایفII، ڈاکٹر ٹاؤن، پی ڈبلیو ڈیI، پی ڈبلیو ڈیII، بینک روڈـI، سٹی سینٹر، پاکستان ریلوے، ٹیپو روڈ، ڈی کے فرمان علی، سی ایم ایچ فلیٹس فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،فوارہ چوک فیڈر ، اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،فوارہ چوک فیڈر ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،پکھوال، ایف 2(چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف10 (کالا بیس)، جکر، ایف9 (چک دولت)، کرولی فیڈرز ،چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،عبداللہ پور، جلال پور، صغیر پور، سی ڈبلیو او، دھڑیالہ جلیپ فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال ،بھگوال ،تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی،پلندری لائن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔