حاجی محمد خان سواتی کی نمازِ جنازہ اور فاتحہ سوئم میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت

منگل 28 اپریل 2026 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) سلطان آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد خان سواتی کی نمازِ جنازہ اور فاتحہ سوئم میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فاتحہ سوئم میں شرکت کرنے والوں میں ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی آصف خان، سابق ایم پی اے و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہنواز جدون، پیپلز پارٹی کے رہنما محبوب بلوچ، اقبال کشمیری، محمد علی، راج خالق جان، نثار بلوچ، سواتی ویلفیئر سندھ کے رہنما ڈی ایس پی (ر) رستم نواز خان سواتی، ن لیگ کے مرکزی رہنما ملک ریاض اعوان، محب اللہ خان، سابق یوسی ناظم افسر خان خٹک، یوسی ناظم سلطان خٹک، پی پی پی یوسی صدر حبیب اللہ سواتی، ملک ظفر، یوسف محسود، تنظیم الاعوان سندھ کے رہنما ممتاز اعوان، محبت اعوان، دلاور اعوان، ڈی جی سیڈا کرنل (ر) اشفاق خان، ڈائریکٹر ایڈمن این آئی وی سی ڈی ڈاکٹر ذوالفقار کورائی، خادم ملک، معروف صحافی فدا عباسی، سانول شیخ، اختر رضوی اور عدنان بونیری سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں ۔

شریک افراد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔