علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی جیسی عظیم شخصیت ہر عہدکی ضرورت ہے، محمودشام
منگل 28 اپریل 2026 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی کی بصیرت اور جدوجہد نے ہمیں 1973ء کا متفقہ آئین دیا۔
اس آئین کیلئے ان کا کردار سب سے منفرد اور کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی ایک عالمی شخصیت تھے۔ انہوں نے اسلامی ممالک میں اختلافات ختم کرانے اور عراق ایران جنگ کے خاتمے کے لئے موثر اور بھرپور کردار ادا کیا۔ محمود شام نے کہا کہ یہ کتاب پاکستان کے حساس دور کی تاریخ ہے۔ ان کے بیانات سے سیاسی بصیرت اور پختگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ نورانی پاکستان کے حامی علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے مخالفین پاکستان کے خلاف بھی سینہ سپر رہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان کا بے باکانہ کردار ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی ایک ایسی شخصیت تھے جو تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرسکتے تھے۔ ان کی قیادت میں سب جمع ہوجاتے تھے۔ ساری زندگی الله اور اس کے رسولﷺ کے دین کی حفاظت کی۔ 30جون 1974ء سے 7ستمبر 1974ء کے دوران بے مثال تحریک ختم نبوت چلائی اور قادیانیوں کوغیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد بھی علامہ شاہ احمد نورانی نے اسمبلی میں پیش کی۔ کراچی میں 62سال ایک ایسی شخصیت رہی جو سیاست اور مذہب میں قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ قوم کی رہنمائی کرتی رہی۔پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علامہ نورانی نے اس وقت جنرل مشرف کو سنی تحریک کے دفتر کے محاصرہ اور کارروائی سے روکا جب کچھ عناصر محب وطن مذہبی جماعتوں کو مختلف جھوٹے الزامات لگاکر ختم کرنے کے درپے تھے۔ علامہ نورانی نے جنرل مشرف سے کہا کہ سنی تحریک پاکستان کی محب وطن جماعت ہے جو ہرمحاذ پر پاکستان کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں آئی ہے۔ ثروت قادری نے کہا کہ آج بھی پاکستان کو بچانے کیلئے علامہ نورانی جیسی بے باک اور محب وطن شخصیت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے کہا کہ یہ کتاب 1977ء سے 2002ء تک کے سینکڑوں اخباری تراشوں پرمشتمل ایک عہد کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الله تعالٰی ہر دور میں دین کی خدمت اور حفاظت کے لئے اپنے خاص بندے مقرر فرماتا ہے۔ علامہ شاہ احمد نورانی ایسی ہی ہمہ جہت شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماریشس کے پروفیسر نے علامہ نورانی پر کتاب لکھی۔ مولانا نورانی وہ عالمی شخصیت تھے جنہوں نے غیروں کو بھی متاثر کیا۔ کینیڈا میں علامہ نورانی جس مسجد میں نماز کیلئے جاتے تھے اسے کینیڈین حکومت نے قومی ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے کہا کہ علامہ نورانی کے والد شاہ عبدالعلیم صدیقی نے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی اور تحریک پاکستان کے دور میں قائد اعظم ؒ نے انہیں دنیا بھر میں تحریک پاکستان کو روشناس کرانے کا مشن سونپا تھا۔ ممتاز مذہبی اسکالر علامہ شاہ حسین گردیزی نے کہا کہ لوگ چلے جاتے ہیں لیکن علامہ شاہ احمد نورانی جیسی شخصیات لوگوں کے دلوں سے نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ نورانی نے کوثر نیازی کا چیلنج قبول کرکے مسلمان کی متفقہ تعریف پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرکے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ علامہ نورانی نے پاکستان کے نے فقیرانہ انداز میں شاہانہ زندگی گزاری۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبیر ابوطالب نے کہا کہ محبوب رسول قادری نے 30کتابیں لکھیں اور سب کی سب علامہ نورانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک معروف مذہبی اور سیاسی رہنما ہونے کے باوجود علامہ نورانی نے پیر اور جمعرات کو روزے رکھے اورباقاعدگی سے تہجد کی نماز ادا کی اور 63سال تک نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا۔ تقریب کے اختتام پر ملک محبوب رسول قادری نے علامہ نورانی کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد نواز کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ قصیدہ بردہ شریف قاری محمد اسرار قادری نے سنایا۔ ڈاکٹر عابد شیروانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ طاہر حسین طاہر سلطانی نے علامہ نورانی کے بارے میں منقبت سنائی۔ اس موقع پر صحافیوں‘ علماء‘ دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.