جب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

بدھ 29 اپریل 2026 23:00

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2026ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت کو خطرے کے حوالے سے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ اور ایسے عناصر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ جب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔مرد حر صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین ملکی معیشت کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

دورہ چین پاکستان کو مزید طاقتور بنانے کے لیئے ھے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما و متوقع امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ 142 مرزا علی عابد بیگ آف مانانوالہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت بہترین طریقے سے چل رہی ھیجب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔

ضلع شیخوپورہ کو ایک بار پھر منی لاڑکانہ بنایا جائے گا عام عوام کے لیئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مرزا علی عابد بیگ نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے مانانوالہ کے مسائل سے بھی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیئے عزم کا اظہار کیا۔اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے یقین دہانی کرائی ہے۔